ترک صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں مغرب کو چیلنج کیا، حکمران سبق سیکھیں: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر نے پارلیمنٹ کے خطاب میں مغرب کو چیلنج کیا ہے، حکمرانوں کو ترکی کے صدر کے خطاب سے سبق سیکھنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق  بہاولپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہمارے حکمران مودی اور کلبھوشن کا نام لیتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں۔ حکمرانوں کو ترکی کے صدر کے خطاب سے سبق سیکھنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کو اپنا مسئلہ بنا کر پیش کرنے پر ترک صدر کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے امید ہے مایوسی نہیں ہوگی۔ حکمران کبھی قطر کبھی سعودی عرب سے خط لیکر آتے ہیں ہم بھی باہر جاتے ہیں ہمیں کسی نے پلاٹ دیا اور نہ کسی نے کوئی فلیٹ دیا۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ پاکستان کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کا ا حتساب ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن