غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاآپریشن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات کے خلا ف کارروائی میں شادی لان ،نجی بینک اوردوکانوں سمیت متعددخلاف ضابطہ تعمیرات کومنہدم اورسربمہرکردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر B-20،بلاک 10،اسکیم36پرشادی لان کی دیواروں اوردیگرتعمیرات کومنہدم اورشاہ فیصل ٹائون میں پلاٹ نمبر 110،بلاک 2،شاہ فیصل کالونی پر شادی بینکیوٹ ہال کوسربمہرکئے جانے سمیت نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبرB-234،بلاک L،کے گرائونڈفلور پردکانوں کے رولنگ شٹرز،چھت ودیواروں کومنہدم اوراحاطے کوسربہرکردیاجبکہ صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 17-BR-3،گرائونڈاورپہلی منزل پرواقع غیرقانونی نجی بینک کی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن