عام آدمی کی فلاح و ترقی اولین ترجیح، بنیادی مسئلہ کرپشن اور ناکارہ سسٹم ہے: پرویز خٹک

پشاور (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عام آدمی کی فلاح و ترقی اولین ترجیح ہے۔پاکستان کا بنیادی مسئلہ بدعنوان اور ناکارہ سسٹم ہے،جس کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف نے نظر آنے والی جدوجہد کی ہے۔اقتدار کے ایوانوں پر قابض اشرافیہ ہو یا ریاستی اداروں پر مسلط بد عنوان مافیا، تحریک انصاف نے ہر سطح پر اور ہر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے اور عام آدمی کا مقدمہ کامیابی سے لڑا ہے۔نواز شریف جیسے طاقتور حکمران کو بھی کرپشن کی پاداش میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ بدعنوان قوتوں نے اراداتاً عام آدمی کو مقابلے کی دوڑ سے باہر رکھا۔خان اور جاگیر دار مضبوط ہوتے چلے گئے اور غریب آدمی غربت میں دھنستا چلا گیا۔تحریک انصاف نے غریب کے استحصال پر مبنی اس ظالم نظام کو چیلنج کیاکیونکہ بے ایمانی اور بدعنوانی کا راستہ روکے بغیر ترقی اور خوشحالی کا تصور بھی ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے امان کوٹ اور پشتون گھڑی ضلع نوشہرہ میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں نظام کی تبدیلی اور اس ضمن میں تحریک انصاف کی مربوط جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو سہولتیں دینا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ یہ عوام پر احسان نہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت نے حکومت میں آنے کے بعد اس چیز کا احساس نہیں کیا۔ یہ فکر صرف تحریک انصاف کے پاس ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی کام اپنی جگہ اہمیت رکھتے ہیں مگر غریب کے مسائل کی بنیادی وجہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام ہے جس کا خاتمہ ازبس ناگزیر ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...