شکرگڑھ+ نارووال (نامہ نگاران) شکرگڑھ کے نجی سکول میں دسویں جماعت کے طالب علم نے فائرنگ کرکے کلاس فیلوز کو زخمی کردیا۔ ڈی پی او عمران کشور کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیلئے ڈی ایس پی شکرگڑھ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ ایک زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔ ضیاء اللہ نامی نوجوان نے سکول کے اندر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر علی ظفر اور حمزہ نامی دسویں کلاس کے دو طالب علم زخمی ہوگئے۔ حمزہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شکرگڑھ جبکہ علی ظفر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فائرکرنے والا ضیاء اللہ پولیس ملازم سب انسپکٹر ناصر کا بیٹا ہے جبکہ زخمی ہونے والے علی ظفرکے مطابق ضیاء اللہ پچھلے کئی روز سے اسلحہ لیکر سکول آتاتھا جبکہ ذرائع کے مطابق تینوں دوستوں میں گذشتہ روز معمولی بات جھگڑا بھی ہوا تھا ۔