پاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے‘ سلامتی، استحکام‘ خوشحالی کی بنیاد ہیں: امریکی سفیر

نیویارک (این این آئی) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ معاشی ترقی اور سرگرمیاں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں ٗپاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے، 28 اور 29 نومبر کو حیدرآباد ، بھارت میں منعقدہ گلوبل اینٹر پرینیورشپ سمٹ میں پاکستانی وفود کی شرکت سے خوشی ہورہی ہے۔وہ جمعہ کو یہاں نیشنل اینٹر پرینیورشپ اور گلوبل اینٹر پرینیورشپ ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاروباری روایات کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی اور سرگرمی، جس میں معاشرے کے تمام ارکان آزادانہ اور منصفانہ طور پر شریک ہوں، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن