دائود ابراہیم کی جائیداد پر قبضہ ہوا تو 1993 جیسے دھماکے ہونگے، ایک فون کال پر ممبئی پولیس کا سکون غارت

ممبئی(این این آئی) جنوبی ممبئی میں واقع دائود ابراہیم کی تین جائیدادوں کی 11کروڑ میں نیلامی کے بعد ڈی کمپنی نے کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھائی جو کہ حیرت انگیز بات تھی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی پولیس کا سکون اس وقت غارت ہوگیا جب عثمان چوہدری نامی شخص نے ایک نجی چینل کے رپورٹر کو موبائل پر دھمکی دی کہ اگر اس جائیداد پر قبضہ کیا گیا تو شہر میں 1993ء جیسے بم دھماکے کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...