واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نظر ثانی شدہ حکمت عملی کے تحت تقریباً تین ہزار اضافی امریکی فوجی افغاستان میں تعینات کر دیئے ہیں۔ یہ بات امریکہ کے جوائنٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میک کنزی نے پینٹا گون میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہی۔ اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی درخواست افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کی تھی۔امریکی محکمہ دفاع نے قبل ازیں افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد گیارہ ہزار بتائی تھی جو اب کم و بیش 14ہزار ہو گئی ہے۔