امریکہ جنوبی کوریا مشقیں جاری رہیں تو مذاکرات نہیں ہو سکتے: شمالی کوریا

Nov 18, 2017

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) جنیوا میں شمالی کوریا کے مندوب نے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، جنوبی کوریا مشقیں جاری رہنے تک مذاکرات نہیں ہوں گے جو جوہری طاقت کے مکمل حصول کی منصوبہ بندی کئے ہوئے ہیں۔ شمالی کوریا کا جوہری پروگرام امریکی خطرے کو روکنے کے لئے ہے۔ شمالی کوریا جوہری پروگرام چھوڑنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔

مزیدخبریں