مصری فورسزکی سینائی میں کارروائی تین مشتبہ جنگجوہلاک،74گرفتار

قاہرہ(این این آئی)مصری فورسز نے شمالی صوبہ سینائی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ جنگجوؤں کو ہلاک اور74 کو گرفتار کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر رفاعی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جزیرہ نما سینا کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

ای پیپر دی نیشن