لڑکی کی بے حرمتی‘ عمران نے علی امین گنڈا پور پر الزامات غلط قرار دیکر داور کنڈی کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے معاملے پر ایم این اے داور کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ داور کنڈی نے لڑکی کے واقعے میں غلط بیانی سے کام لیا۔ علی امین گنڈا پور پر الزامات میں صداقت نظر نہیں آئی۔ داور کنڈی ایک سال سے پارٹی اور صوبائی حکومت کے خلاف بیانات دے رہا ہے۔ تحریک انصاف نے ایم این اے داور کنڈی کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے شو کاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ نوٹس میں لڑکی سے زیادتی واقعے پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے جائیں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں دبئی میں قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، زلفی بخاری اور فواد چودھری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ عمران خان نے دبئی میں پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت کی۔ پی ٹی آئی قیادت نے مطالبہ کیا کہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔ قیادت نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق نیب کی سفارش پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...