ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) سعودی حکومت نے زیرحراست شہزادوں کو اثاثوں سے دستبرداری کی شرط پر رہا کرنے پر غور شروع کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زیرحراست کاروباری شخصیت کے بنک اکائونٹ سے کروڑوں سعودی ریال نکلوائے گئے ہیں۔ سعودی حکام گرفتار شہزادوں کے اثاثوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور گرفتار شہزادوں کے بنک اکائونٹس میں موجود رقوم کو اثاثوں سے الگ کر رہے ہیں۔ سرکاری طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ زیر حراست افراد سے انفرادی سطح پر ہونے والے معاہدوں کو عام نہیں کیا جا رہا۔