پارلیمنٹ کو مدت پوری کرنی چاہئے حکومت کے اچھے کاموں کو سراہا غلط کو غلط کہا: یوسف رضا گیلانی

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔ وزیراعظم کو اسمبلی تحلیل نہیں کرنی چاہئے۔ حکومت کے اچھے کاموں کو اچھا اور غلط کاموں کو غلط کہا۔ انہوں نے کہا کہ نو منتخب پارٹی عہدیداران سے امید ہے کہ وہ 15 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ ملتان کی تاریخی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے اور اپنی سرخروئی کیلئے یونین کونسلز کی سطح پر نئی تنظیم سازی کیلئے پارٹی قیادت کی طرف سے 30 نومبر تک کے دیئے گئے ٹاسک پر پورا اتریں گے جبکہ صوبائی حلقہ جات کے پیپلز سیکرٹریٹ ‘ پیپلز پارٹی کے عوامی مورچے ثابت ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا ٹاک پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 197 کے دفتر پیپلز سیکرٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے ہماری پارٹی کا اثاثہ ہمارے نظریاتی ورکرز ہیں۔ بڑے لوگ آتے جاتے رہے مگر ورکر پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...