فرنس آئل کی قیمت میں3 ہزار روپے ٹن اضافہ

Nov 18, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں تقریباً 3 ہزار روپے فی ٹن اضافہ کر دیا گیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی صورتحال کے باعث ہوا ہے، فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں، ریلوے کرائے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں