فیروز والہ (نامہ نگار )شیخوپورہ میں پولیس اورایف آئی اے کی طرف سے کارروائی نہ کئے جانے کی بنا پر پاسپورٹ آفس کے باہر ایجنٹوں اورٹائوٹوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو سادہ لوح شہریوںکو مچھلی مارکیٹ کی طرح آوازیںمارکراپنی طرف بلاتے ہیں اور پندرہ سوتا پچیس سوروپے شہریوں سے بٹورتے ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ محبوب حسین قریشی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ آفس سے ٹائوٹ مافیا کا قلع قمع کردیا گیا ہے۔