لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے دینی اور قومی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔ حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے منسوخ کردہ تمام شقات کو بحال کرنے میں اگرچہ دیر کی ہے بہرحال دیرآید درست آید کے مصداق ہم حکومت کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے ایسے مطالبات پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اُسے منہ توڑ جواب دیا جائے۔
امریکہ پاکستان کے دینی اور قومی معاملات میں دخل اندازی بند کرے: حافظ عاکف سعید
Nov 18, 2017