گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں چوہدری رحمت علی کے 120ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب

Nov 18, 2017

لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں چوہدری رحمت علی کے 120ویں یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے تصور پاکستان اور لفظ ’’پاکستان‘‘ کے خالق ہونے کے حوالے سے مختلف تاریخ کے ماہر اساتذہ نے اپنی گزارشات پیش کیں۔ چوہدری رحمت علی اسی کالج کے ذہین فرزند تھے اور 1915ء میں اسی کالج کے بزم شبلی میں پہلی مرتبہ ہندوستان کے اس علاقے میں اسلامی ریاست قائم کرنے کا نعرہ بلند کیا۔ یہ تمام باتیں پرنسپل پروفیسر طاہر جاوید نے طلبا سے شیئر کیں۔

مزیدخبریں