لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور ربیع الائول کے مبارک مہینے کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منا ئے گی ۔ ہر یونین کونسل اور وراڈ کی سطح پر سیرت النبی ؐ کانفرنسز اور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ وہ ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔