لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے آل رائونڈر فہیم اشرف نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے بجائے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوںنے کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم اب وہ ڈومیسٹک ایونٹ میں ہی اپنی فارم بہتر بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی ، شعیب ملک اور محمد رضوان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکہ روانہ ہو گئے ہیں، حسن علی اور شعیب ملک کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کریں گے، اس ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک، عمران خان جونیئر اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔نوجوان وکٹ کیپربیٹسمین رضوان سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کریں گے، محمد عامر بھی جلد ڈھاکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں انہیں ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرنی ہے۔
فہیم اشرف کا بی پی ایل پر ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ
Nov 18, 2017