بابر اعظم ون ڈے فارمیٹ اوسط میں دنیا کے دوسرے بہترین بلے باز

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے مایہ ناز نوجوان بلے باز بابر اعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنل میں تسلسل سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوا رہے ہیں اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کے چند بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی نے ون ڈے فارمیٹ میں بہترین اوسط رکھنے والے 5 بلے بازوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ریان ٹین ڈوشاٹے ہیں جن کی بیٹنگ اوسط 67 ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 58.6 اوسط کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...