آسٹریلیا کا ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے ایشز 2017 کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے حیرانی کے ساتھ ساتھ شدید تنقید شروع ہوگئی۔ایشز سیریز کے 5 میں سے ابتدائی 2 میچز کے لئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، کیمرون بینکروفٹ، جیکسن برڈ، عثمان خواجہ، پیٹ کمنس، پیٹر ہینڈکم، جوش ہیزلیوڈ، نیتھن لیون، شان مارش، ٹم پین، چڈ سیرز اور مچل سٹارک شامل ہیں۔ دوسری جانب ابتدائی دو میچز کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب پر کرکٹ شائقین اور سابق کرکٹر کی جانب سے شدید تنقید شروع کر دی گئی سابق آسٹریلوی بولر سٹراٹ میکگل کا کہنا ہے کہ ٹیم کا انتخاب بچکانہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...