پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کیلئے جدید علوم سے واقفیت ناگزیر ہے: آر پی او

ملتان (کرائم رپورٹر) ریجنل پولیس آفےسر محمد ادریس احمد نے بیسک کمپیوٹر اورینٹیشن ، فرسٹ رسپانڈ اینڈ سرچنگ ٹیکنیک کورس مکمل کرنے والے ملتان ریجن ملتان ، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا روایتی تھانہ کلچر نہ صرف اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے بلکہ دم توڑ چکا ہے۔ پولیس میں جدید رجحان متعارف کروائے جا رہے ہیں۔جس کا بنیادی مقصد پولیس افسران کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کےلئے جدید علوم سے واقفیت دلانا ہے۔ جس میں ملتان ریجن ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے پولیس افسران کو پولیس لائن میں کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ کورسز یونائیٹڈ نیشنز آف ڈرگ اینڈ کرائم کے زیر اہتمام پولیس لائن ملتان میں مفت کروائے جاتے ہیں۔
آر پی او

ای پیپر دی نیشن