لاہور ( کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ بڑھانے کے بجائے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کم از کم 3.5 ملین نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائے جبکہ حکومت بگڑتی ہوئی قومی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بڑے اقدامات اٹھائے۔ یہ بات یو بی جی کے مرکزی چیئرمین اور نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک نے جمعہ کو یہاں حاجی عرفان یوسف کی سربراہی میں گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی نمائندگی ایگزیکٹو ممبر عبدالغفور بٹ کر رہے تھے۔
ایف بی آر 3.5 ملین نان فائیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لائے: افتخار علی ملک
Nov 18, 2017