علماءنے قومی اسمبلی کاالیکشن میںترمیمی بل2017متفقہ طورپرمنظورہونے اورعقیدہ ختم نبوت والے حلف نامے کے سلسلے میںشق7بی اور7سی کا مکمل طورپربحال کرنے کا خیرمقدم

Nov 18, 2017

ملتان (نامہ نگار خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق سکندر،نائب امراءمولانا خواجہ عزیزاحمد،مولانا حافظ ناصرالدین خاکوانی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعزیزالرحمن جالندھری،مولانا اللہ وسایا،مولانا محمدسماعیل شجاع آبادی،مولانا اکرم طوفی،مولانا عبدالنعیم اور وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا محمد حنیف جالندھری ودیگرعلماءنے قومی اسمبلی کاالیکشن میںترمیمی بل2017متفقہ طورپرمنظورہونے اورعقیدہ ختم نبوت والے حلف نامے کے سلسلے میںشق7بی اور7سی کا مکمل طورپربحال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت کے حوالہ سے حلف نامہ اصل اور پرانی شکل میں منظور کرنااہل اسلام کی عظیم فتح اور قادیانیت کی شکست ہے ۔قومی اسمبلی نے ختم نبوت کا ترمیمی بل بحال کرکے مسلمانان پاکستان کے عقیدے،ایمان اورجذبات کی ترجمانی کی ہے ۔مجلس کے رہنماو¿ں نے پارلیمنٹ میں ختم نبوت ترمیمی بل متفقہ طورپرمنظور ہونے پرپوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام پارلیمانی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے اپنی دینی اور ملکی ذمہ داریوں کو پورا کر کے قادیانیوں اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ایک مرتبہ پھر ناکام کیا ہے۔علماءنے کہا ہے کہ شمع رسالت کے پروانے ایک مرتبہ پھر جیت گئے ختم نبوت اوراسلام سے بے وفائی کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوئے۔ وزیرقانون اورانکے شریک کارقادیانیت نوازی میں کی گئی سازش میں ناکام ہوگئے،کوئی مائی کا لعل تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی آئینی ترامیم اور شقوں کو ختم نہیں کرسکتا۔مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ اراکین اسمبلی نے سجدہ سہو کر کے اجتماعی گناہ کا داغ دھو ڈالا جسے تاریخ کے روشن باب کے طور پر لکھا جائیگا ۔
عبدالرزاق/ حنیف جالندھری

مزیدخبریں