لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے چوتھے روز تمام ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مکمل ہوئے۔ مینزسنگل کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عابد نے مدثر مرتضیٰ کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل عقیل خان نے شہزاد خان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لیڈیز سنگل کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے نور ملک جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 14 کے کوارٹر فائنلز میں فرمان شکیل نے نعلین عباس کو، عبدالصمد اریجو نے محمد مہاتیر کو ، اشیش کمار نے حمزہ رومان کو ، حسن علی نے عبدالحنان کو ہرا کر سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا ۔ مینز ڈبلز کے کوارٹرفائنلز میں عقیل خان اور شہزاد خان نے احمد بابر اور یوسف خان کو، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ نے عباس خان اور شاہد آفریدی کو، ایم وقاص اور ہیرا عاشق نے اسرار گل اور اکرام اللہ کو، محمد عابد اور عثمان رفیق نے ابدال حیدر اور ملک عبدالرحمان کو ہرایا۔ مینز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کو ہرایا۔
اوپن ٹینس چیمپئن شپ ، ایج گروپس کے کوارٹرفائنلز اور سیمی فائنلز مکمل
Nov 18, 2017