ملتان (نامہ نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے ختم نبوتحلف نامہ کی بحالی کے متعلق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کوقابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے دیر آید درست آید کے مصداق اپنی اس سنگین غلطی کو مان لیا ہے اور ختم نبوت سے متعلق شقیں بھی اب بحال ہوگئی ہیں۔یہ حکومت کاایک اچھا اقدام ہے مگر جس نے بھی ان شقوں کو حلف نامے سے نکالا تھا اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ختم نبوت کا معاملہ بڑاحساس اور اہم ہے۔جب تک وفاقی حکومت ختم نبوت کے معاملے میں سازش کرنے والوں کو بے نقاب نہیں کرے گی اس وقت تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا۔حضورنبی کریم سے محبت کے بغیرہمارایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں نئی حلقہ بندیوں کے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی دوتہائی اکثریت سے منظورہوناخوش آئند امرہے۔اس سے آئندہ بروقت الیکشن کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی ہے۔اب ملک میں آئینی بحران ختم ہوگیا ہے۔حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔اب آئندہ عام انتخابات بروقت ممکن ہوسکیں گے۔
میاں مقصود