امریکا نے یورپ کے لیے ٹریول الرٹ کی تجدید کر دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یورپ کے لیے ٹریول الرٹ کی تجدید کر دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ کرسمس پر یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کاخطرہ موجودہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی نئی وارننگ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کرسمس پر برلن او راستنبول میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے، جبکہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن میں حال ہی میں حملے ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اورداعش متحرک ہیں اور دونوں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ مقامی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔
کرسمس

ای پیپر دی نیشن