برلن(این این آئی)جرمنی میں مخلوط حکومت کے قیام کےلئے جاری مذاکرات میں شریک جماعتیں چاہتی ہیں کہ جرمنی میں نصب تمام جوہری ہتھیاروں کو ہٹا دیا جائے۔ جرمن ریڈیو یہ بات ایک دستاویز کے حوالے سے بتائی ہے۔جرمن چانسلرمیرکل چوتھی مدت کے لیے حکومت سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تاہم اس بار اتحادی حکومت کے قیام کے لیے انہیں ماحول دوست گرین پارٹی اور کاروبار دوست فری ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنا پڑ رہے ہیں۔ میرکل ٍکی سابق اتحادی حکومت کی بڑی پارٹنر جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس ڈی پی نے رواں برس ستمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد میرکل کی قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شامل ملک جرمنی جوہری طاقت نہیں ہے۔ میرکل کی سربراہی میں ہی قائم حکومت نے 2011ءمیں ملک میں قائم جوہری پاور پلانٹس کوبند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جرمن حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ جاپان میں فوکوشیما جوہری پلانٹ کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کیا گیا تھا۔
جرمن سیاسی جماعتیں
a
جرمن چانسلرمیرکل چوتھی مدت کے لیے حکومت سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں
Nov 18, 2017