دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)نواحی موضع لون والا میں خاوندکے تشددسے بیوی کی ہلاکت،ملزم چیئرمین یونین کونسل بیٹ قائم والا کے ہمراہ تھانہ پیش،رات گئے3افرادکے خلاف قتل کامقدمہ درج،تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنواحی موضع لون والاکے رہائشی زاہدشاہ کااپنی بیوی ثمینہ بی بی سے جھگڑاہواتشددکے دوران حالت غیرہونے پرہسپتال میں خاتون جاں بحق ہوگئی تھی جس کے خلاف مقتولہ کے والدمحمداقبال شاہ ساکن موضع چوہدری کی مدعیت میں تھانہ دائرہ دین پناہ میں3افرادزاہدشاہ،اسکے بھائی علی رضاشاہ اوروالدسعیدشاہ کے خلاف قتل کامقدمہ رات گئے درج کرلیاگیا۔
بیوی کا قاتل
چیئرمین یونین کونسل بیٹ قائم والا کے ہمراہ تھانہ پیش،رات گئے3افرادکے خلاف قتل کامقدمہ درج
Nov 18, 2017