ملتان (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں راجشاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹوں سے اور کھلناٹائٹنز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا راجشاہی کنگز نے 147 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،لیگ کے 17 ویں میچ میں سلہٹ سکسرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، صابر رحمان 41 اور گونا تھلیکا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، راجشاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ذاکر حسن نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، مومن الحق 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہیایونٹ کے 18 ویں میچ میں چٹاگانگ وائی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ انعام الحق 62 ‘ سومیاسرکار 32 اور نجیب اللہ زدران24 سکور کر پائے۔ سٹیان وان زیل 23 پر ناٹ آؤٹ رہے کھلنا ٹائٹنز کے ابو ضیاء نے 3 وکٹ لئے کھلنا ٹائٹنز نے ہدف 18.2 اووروں میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا ۔ ریلی روسو نے 26 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 49 اور عارف الحق نے 34 رنز بنائے ۔محمود اللہ 48 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ریلی روسوکو پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں راجشاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹوں سے اور کھلناٹائٹنز نے چٹاگانگ وائی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
Nov 18, 2017