ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانے والے 3 ملزموں کوبری کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملزموں گلفام اورعلی عباس نے اپیل دائرکی تھی کہ ان کے خلاف محمدامین نے تھانہ صدربورے والہ میں 23 جون 2010 ء کومقدمہ درج کرایاکہ اس کے بھتیجے مقصود کی اہلیہ کے دیگر ملزم سے ناجائزتعلقات تھے اوراس لئے اس کے بھتیجے کو راستہ سے ہٹانے کے لئے گلادباکر قتل کردیاگیاہے۔جس پر سیشن کورٹ بورے والہ نے 21
اکتوبر2012 ء کو انھیں سزائے موت کاحکم دیاہے جبکہ وہ بے گناہ ہیں اورواقعہ کاکوئی عینی شاہدنہیں ہے نیز مدعی نے مقدمہ میں 2 باراپنامؤقف تبدیل کیاہے۔جس پر دونوں ملزموں کی اپیل منظورکرکے بری کرنے کاحکم دیاگیاہے۔اس طرح ملزم منظوراحمد نے اپیل دائرکی تھی کہ اس کے خلاف تھانہ ہڑپہ میں 13 مارچ 2008 ء کو مقدمہ درج کرایاگیاکہ مقتول علی بہادرکی بھتیجی سے چوری چھپے نکاح نے کی برادری کو شکایت کرنے کی رنجش پر اس کو قتل کردیاہے جس پر سیشن کورٹ ساہیوال نے 23 جولائی 2011 ء کو ملزم کوسزائے موت کاحکم دیاتھافاضل عدالت نے شک کافائدہ دے کرملزم کو بری کرنے کا حکم دیاہے۔