ملتان (نامہ نگار خصوصی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) شمس آباد سب ڈویژن کی چیکنگ ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔ ایس ڈی او میپکو شمس آبادسب ڈویژن امیر نواز کی سربراہی میں لائن سپریٹنڈنٹ غلام رسول خان، میٹرسپروائزرچوہدری محمد طارق، محمد راشد اور مقصود علی سمیت دیگر سٹاف نے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 7صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا ۔صارف احمد بخش ، عبدالوحید ، محمد علی اور محمد عبداللہ کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ جبکہ غلام محمد، ملک عبدالخالق اور ملک محمد زبیر کے خلاف پولیس سٹیشن پرانا کوتوالی میں مقدمات کا اندراج کروایاگیاہے ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر ایک لاکھ23ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیاہے ۔