ریلویز کا مسافر ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ملتان (نمائندہ خصوصی) مسافر ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کو فعال کرنے کے حوالے سے ڈویژنل سگنل انجینئر ملتان ڈویژن میاں عامر محمود اور ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک فرحان اکبر کے درمیان ساہیوال سٹیشن پر میٹنگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز مسافر ٹرینوں میں پبلک ایڈریس سسٹم متعارف کروا رہا ہے جس کے تحت مسافر ٹرینوں کی تمام بوگیوں میں مسافروں کو آنے والے سٹیشن ٹرین کے سٹاپ دورانیہ مسافروں کے گمشدہ سامان‘ کسی بھی مسافر کے عزیز کو مسافر سے ملوانے کیلئے اعلانات و معلومات سمیت دیگر معلومات فراہم کی جائیں گئیں۔ اسی طرح کی معلومات اعلانات سٹیشنوں پر بھی کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن