پیرس(این این آئی)لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد رفیق الحریری سعودی عرب سے جلد ہی فرانس روانہ ہو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے فرانس آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ گزشتہ روز فرانسیسی صدر میکرون نے مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو فرانس آنے کی دعوت دے دی تھی۔تاہم فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ دعوت سیاسی پناہ کی آفر نہیں ہے۔
مستعفی لبنانی وزیراعظم الحریری نے دورہ فرانس کی دعوت قبول کرلی
Nov 18, 2017