قبائل کو خیبرپختونخوامیں ضم کرکے اگلے انتخابی سسٹم کا حصہ بنایا جائے ،سمیع الحق

پشاور(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام (س)کے سربراہ اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئر مین مولانا سمیع الحق نے کہا قبائل کو خیبرپختونخوامیں ضم کرکے اسے اگلے انتخابی سسٹم کا حصہ بنایاجائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے لنڈی کوتل کے’’ حمزہ بابا ‘‘پارک میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کے دوران کیاجلسہ میں ہزاروں قبائلی علماء ،مشران اورمعززین نے شرکت کی ،جلسہ کااہتمام جمعیت علماء اسلام (س) نے کیا تھا مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں قبائلیوں کے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کو مقدس جہاد قرار دیا اورکہا کہ قبائل کو علاقہ غیر کہنا ان کی توہین ہے ،وہ غیر نہیں پاکستانی قوم کے جسد واحد کااہم حصہ ہے ،اورنہ صرف جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتیں قبائل کے انضمام کے ساتھ ہیں، جلسہ سے خیبر ایجنسی کے ایم این اے الحاج شاجی آفریدی، سابق سنیٹر حاجی عبدالرحمن فقیر،مولانا سید یوسف شاہ ،مولانا عبدالحی حقانی اوردیگر نے خطاب کیاجبکہ اس سے قبل شاجی آفریدی نے مولانا سمیع الحق اوردیگر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیاانہوںنے کہا کہ پاکستان میں اصل اورحقیقی تبدیلی مکمل نفاذ اسلام سے آئے گی اوراس کیلئے پوری ملک کو غیر ملکی تسلط اوراس کے دباؤ سے آزاد ہونا ضروری ہے انہوںنے قبائل سے اپیل کی کہ وہ ان مقاصد کیلئے ہمارا ساتھ دے،جمعیت علماء اسلام اس ملک میں نفاذ شریعت کے انقلابی نظام کے ذریعہ تبدیلی لانا چاہتی ہے جب تک اسلامی نظام کانفاذنہ ہوہم اسی طرح مسائل اورمشکلات کاشکار ہوںگے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ افغانستان پاکستان بالخصوص فاٹا اورخیبرپختونخواایک ایک قوم ہے ،افغانستان میں بدامنی پاکستان کیلئے تباہ کن ہے اورپاکستان کے مشکلات سے افغانستان متاثر ہوتاہے دونوںکاباہمی اتحاد اوراعتماد ضروری ہے ہم سب کو مل کر سازشوں کامقابلہ کرنا ہوگامولانا سمیع الحق نے قبائلوں سے اپیل کہ وہ 7دسمبر کو پشاور میں جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام فاٹا انضمام کے بارے میں قبائلیوں کے جلسہ میں شرکت کریں۔

ای پیپر دی نیشن