اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت نیسلے پاکستان کے تعاون سے اسلام آ باد میں ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس کا عنوان ہے ،’’فوڈ سیفٹی اینڈ ہارمونائزیشن:شیپنگ اے ہیلدئر نیشن‘‘ یعنی فوڈ سیفٹی اور ہارمونائزیشن:ایک صحت مند قوم کی تشکیل۔کانفرنس کا مقصد کھانے کی ہم آہنگی کے معاملات کو حل کرنا ہے۔پاکستان میں کھانے کے قواعد و ضوابط ہیں، جو صوبوں اور وفاق کے درمیان تجارت میں رکاوٹوں کا سبب بنتے ہیںجو پیچیدگی کو مسلسل بڑھا رہے ہیں اور اس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر اثر پڑ رہا ہے۔Codex Alimentarius Commission کی سبکدوش ہونے والی چیئر پرسن اویلو اوچیگ پرنیٹ جو معروف ماہر بھی ہیں اس کانفرنس میں شرکت کریں گی، اور پاکستان کے لئے سائنس پر مبنی ہم آہنگی کے قوانین کی ضرورت پر روشنی ڈالیں گی۔ یہ پہلی بار ہے کہ اس موضوع پر کوئی ماہر صوبائی اور وفاقی حکام سے ملنے اور ان سے ہم آہنگی کے مسئلے پر گفتگو کے لئے آرہا ہے۔ہم آہنگی کی ضرورت پر وضاحت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ PCSIR) ( ڈاکٹر شہزاد عالم نے کہا :’’CODEX کے معیار اور ہدایات کے مطابق سائنسی اصولوں پر مبنی فوڈ سیفٹی کا قانون، صارفین کی حفاظت کرے گا اور تجارت کو بڑھائے گا۔