پاکستان اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے اور وہ واپس ضرور آئیں گے:حمزہ شہبازشریف

Nov 18, 2017 | 14:50

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ جس کا دامن صاف ہو وہ مقدمات سے نہیں ڈرتا. مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں. اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے ،وہ ضرور آئیں گے، قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد الیکشن کی راہ ہموار ہوگی۔ہفتہ کو حمزہ شہباز نے حلقہ این اے119 کا دورہ کیا ،کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں.ہمیں کئی فیصلوں پر تحفظات ہیں . اسحاق ڈار نے ملک کی بہت خدمت کی اسحاق ڈار کا اپنا ملک ہے اور وہ واپس ضرور آئیں گے، حدیبیہ پیپرزملز کے چکر میں6ماہ جیل میں گزارے، جب ضمانت ہوئی تو عدالت نے کہا مقدمہ بنتا ہی نہیں تھا،جس کا دامن صاف ہو وہ مقدمات سے نہیں ڈرتا.مقدمات نئی بات نہیں مشرف دور میں بھی مقدمات کا سامنا کیا کئی سال سے بھگت رہے ہیں۔ طالب علمی کے دور میں 6 ماہ قید کاٹی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا.قیام امن کے لیے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ،قومی اسمبلی سے بل پاس ہونے کے بعد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی اب عوام کی عدالت لگے گی۔

مزیدخبریں