افغانستان نے پاکستان پردہشت گردی کی حمایت کاروایتی الزام دہراتے ہوئے امریکہ سمیت عالمی برداری سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں کی حمایت تر ک کرنے کےلئے پاکستان پردباوڈالے ۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے بلکہ افغان صوبوں میں راکٹ بھی داغارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی برداری پاکستان کواس بات پرقائل کریں کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کاسلسلہ ترک کردے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں دشمن شکست کھارہاہے، اگرچہ اس سال دہشت گردوں کی کارروائیوں میں تیرہ فیصداضافہ ہواتاہم دہشت گردوں کوبھاری نقصان بھی ہواہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی مزیدمددکر ے۔
امریکہ دہشت گردوں کی حمایت تر ک کرنے کےلئے پاکستان پردباؤ ڈالے،افغانستان
Nov 18, 2017 | 18:02