لندن (آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کہاہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب رنگ یانسل سے نہیں جوڑاجاناچاہیے۔لندن کی ایک یونیورسٹی SOAS میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی چیز کو دہشت گردی کاجوازنہیں بنایاجاسکتا اور کوئی ملک اس خطرے سے مستثنیٰ ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاکہ پچھلے سال سو سے زائد ملکوں میں دہشت گردی کے کم ازکم گیارہ ہزار حملے ہوئے جس کے نتیجے میں پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ