کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں چپ تعزیئے کا جلوس اپنے مختص راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگیا جس کے بعد راستے کھول دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل ایامِ عزا کے حوالے سے آخری جلوس جسے چپ تعزیے کا جلوس کہا جاتا ہے اس کا مرکزی جلوس آٹھ ربیع الاول کو جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے تھے، ایم اے جناح روڈ کی اہم عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کئے گئے تھے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی جلوس کی نگرانی کی گئی۔
کراچی میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس اختتام پذیر
Nov 18, 2018