کراچی (وقائع نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دودان ڈکیتی بچی امل عمر کی ہلاکت کیس سے متعلق سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں امل قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں جیل حکام نے ملزم خالد کو عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ مقدمے کے گواہ سب انسپکٹر دلدار علی عباسی‘ کانسٹیبل بابرشہزاد اور محمد جاوید پیش ہوئے‘ملزم کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا ان کا کہنا تھا کہ کیس فائل پڑھنے کی مہلت دی جائے‘عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی ‘پولیس کے مطابق ملزم نے 7 مزید ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے‘ملزم خالد رکشہ میں وارداتیں کیا کرتا تھا‘ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا جبکہ اسکا ساتھی شہزاد موقع پر مارا گیا تھا‘2 پولیس اہلکاروں کے خلاف امل عمر کے قتل کا مقدمہ درج ہے‘پولیس اہلکاروں نے حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے‘ملزم کے خالد کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں۔