معاشی استحکام کیلئے پاکستان کو سخت اصلاحات اپنانا ہونگی:امریکہ

Nov 18, 2018

اسلام آباد( آن لائن ) امریکہ نے آئی ایم ایف کے پاس جانے والی پاکستان کی مجبوری کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کردیا اور کہا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے سخت اصلاحات کو اپنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار امریکی سفارتخانے میں اقتصادی معاون مائیکل اے سلیوان نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے انتہائی اہم اور ممکنہ طور پر بہترین آپشن ہے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ امریکہ آئی ایم ایف سے پاکستانی درخواست پر حمایت کرے گا تو امریکی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان کو مستحکم ترقی حاصل کرنے کے لیے معاشی استحکام کی بھی ضرورت ہے۔مائیکل اے سلیوان کا کہنا تھا پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی خلا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دیرپا اقتصادی روابط موجود ہیں۔
امریکہ

مزیدخبریں