راولپنڈی/نوشہرہ (آئی این پی)راولپنڈی پولیس نے جمعیت علماءاسلام کے مقتول سربراہ مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس کی تفتیش کا معاملہ اہم رخ اختیار کرگیا ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے قانونی تقاضے پورے کرنے اور پوسٹ مارٹم کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کو قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست دائر کردی، جب کہ عدالت نے درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کو ارسال کردی ہے۔ دوسری طرف جمعیت علماءاسلام (س) کے رہنما مولانا عرفان الحق نے کہا ہے کہ جے یو آئی (س) نے قبر کشائی کی استدعا کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔ قبر کشائی ایک غیر شرعی فعل ہے ہم قبر کشائی کرکے نعش کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں پوسٹ مارٹم کرانے یا نہ کرانے کا ورثاءکے پاس اختیار ہے۔
مولانا سمیع الحق
پولیس کا مولانا سمیع الحق کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ، ورثاءکا انکار،میت کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتے: مولانا عرفان الحق
Nov 18, 2018