نوازشریف کی نیب آفس میں شبہاز شریف سے ملاقات خیریت دریافت کی

Nov 18, 2018

لاہور(صباح نیوز)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتاراپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملاقات کی۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف ، مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور نیب آفس پہنچے جہاں انہوں نے میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ناسازی طبیعت کی اطلاع پر نوازشریف ملاقات کیلئے پہنچے اور چھوٹے بھائی سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے بھی والد سے خیریت دریافت کی۔ سابق وزیراعظم کی آمد پر نیب آفس میں سیکورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ اطراف میں بھی اضافی پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔
نواز/ شہباز ملاقات

مزیدخبریں