سعیدالزماں صدیقی کی اہلیہ کو پلاٹ پر تعمیر کے دوران دھمکیاں، حبس بے جا میں رکھا

راولپنڈی‘ لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ صباح نیوز) پولےس چوکی ترےٹ کے علاقے مےں سابق چےف جسٹس سعےد الزمان صدےقی کی اہلےہ کو ان کے پلاٹ پر تعمےر کے دوران مسلح افراد نے ےرغمال بنا لےا اور دھمکی دی پلاٹ سے نکل جاﺅ ورنہ برسٹ چل جائے گا۔ حملہ آوروں نے سابق چےف جسٹس آف پاکستان کی اہلےہ اور بچوں کو پلاٹ کی چار دےواری نہ رکھنے دی مزدور بھی بھگا دیئے گئے۔ پولےس کو افان سےدالزمان نے بتاےا والدہ بلال احمد، نوےدالحق کے ہمراہ اپنے جوڈےشل ٹاﺅن چھتر میں چار دےواری کی بنےادےں رکھوارہی تھےں کہ عرفان اللہ، عنائت اللہ وہاں آ گئے اور ہمےں حبس بےجا مےں رکھ لےا اور اسلحہ کے زور پر تمام مزدوروں کو زبردستی نکال دےا۔ سابق چےف جسٹس کے بےٹے نے اپنی درخواست مےں مزےد تحرےر کےا۔ عرفان اللہ نے کہا کہ ےہاں سے نکل جاﺅ ورنہ اےک برسٹ مار کر سب کو ےہےں دفن کر دوں گا‘ اس دوران دوسرے نے بھی اپنی کلاشنکوف تانے رکھی اور کہا اگر دوبارہ پلاٹ کی طرف منہ کےا تو جان سے ماردوں گا۔ درخواست دہندہ نے کہا مےرے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی۔ ہمےں زبردستی گن پوائنٹ پر ہمارے پلاٹ سے نکالا گےا اور جان سے مارنے کی دھمکےاں دی گئےں‘ مےری داد رسی کی جائے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے سابق چیف جسٹس سعیدالزماں صدیقی کی اہلیہ سے پیش آئے واقعہ کی ایس پی صدر سے رپورٹ طلب لی۔ سی پی او نے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی اور گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔ صباح نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی جسٹس (ریٹائرڈ) سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر فائرنگ کے ملزم فوری گرفتار کئے جائیں۔
بیٹا/ سعیدالزماں صدیقی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...