ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا امریکی میڈیا کا دعوی

Nov 18, 2018

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا۔ ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ اور اے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ محمد بن سلمان نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا، تاہم وائٹ ہاو¿س، وزارت خارجہ اور سی آئی اے نے اس خبر پر اپنا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔سعودی عرب اس سے پہلے بیان دے چکا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے قتل کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے نہیں، بلکہ ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار نے دیا تھا۔ ادھرترک میڈیا نے مقتول صحافی جمال خشوگی سے متعلق دوسری آڈیو ٹیپ کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سعودی صحافی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں نا معلوم مصری خاتون نے خشوگی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔ان کا کہنا تھا میں چاہتی تھیں کہ ایک مسلمان بیوی ہونے کے ناطے سےمجھے پورا حق اور اپنی صحیح شناخت ملے۔یہ سب انکشافات انہوں نے اپنا اصل نام مخفی رکھنے کی شرط پرکئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اور ملازمت کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو رواں سال جون میں ہونے والی خشوگی سے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں تاہم سعودی صحافی کے خاندان نے ان کی خفیہ شادی پر کسی بھی قسم کی کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب خشوگی کی ترک منگیتر نے ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خشوگی کے ان خاتون سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔انہوں نے کہا جمال نے کبھی بھی مجھ سے اس خاتون کے بارے میں ذکر نہیں کیا تھا۔ آخر یہ خاتون دنیاکے سامنے جمال کی شخصیت کیوں خراب کرنا چاہتی ہے، وہ کیا چاہتی ہے۔مجھے شک ہے کہ یہ خشوگی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔نوائے وقت کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو سعودی صحافی جمال خشوگی قتل کیس کی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس کے مطابق سی آئی اے نے جمال خشوگی کیس سے متعلق ہونے والی تحقیقات سے صدر ٹرمپ کو بریفنگ دی۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جینا میپل اور مائیک پومپیو کی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خشوگی قتل سے متعلق حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ ترجمان ہیدر ناریٹ نے کہا ہے کہ قتل کیس میں حتمی نتیجے پر پہنچنے کی خبریں درست نہیں۔


امریکی میڈیا

مزیدخبریں