لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس انوار الحق نے جلد انصاف کی فراہمی کےلئے اہم فیصلہ کر لیا۔منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کا سنگل بنچ کرے گا۔دورکنی بنچ صرف منشیات کیسز میں سزاوں کے خلاف اپیلیں سنے گا۔اس سے قبل منشیات کے تمام مقدمات ڈویڑن بنچز سنتے تھے۔لاہور ہائی کورٹ کا سنگل بنچ پیر سے منشیات مقدمات کی سماعت شروع کرے گا۔اس سے انسداد منشیات سے متعلق مقدمات کو جلد انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
منشیات مقدمات