اسلام آباد (آئی این پی) ڈپلومیٹک انکلیو میں منشیات بیچنے والے وفاقی پولیس کے کمانڈو کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔ انسداد دہشت گردی سکواڈ کے اہلکار ناصر شاہ کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے گزشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو سے چرس سمیت پکڑا تھا،اہلکار سفارت خانوں کے اندر موجود ایک ریسٹورنٹ پر چرس سپلائی کرتا تھا۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ناصر عباس سے ایک سو دس گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔