سلام آباد(آئی این پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان آسیہ اندرابی کیخلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کرتا ہے ‘ بے بنیاد الزامات پر کشمیری رہنماﺅں کی نظر بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں ‘ بھارت کا جمہوریت ہونے کا دعویٰ سنگین مذاق ہے ۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان آسیہ اندرابی کے خلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کرتا ہے۔ کشمیر میں حق خود ارادیت کو دہشتگردی قرار دینے کی بھارتی کوششیں یکسر ناکام رہیں۔ بھارت کشمیری خواتین بزرگوں اور بچوں کو دہشت گرد ثابت کرنے میں ناکامی تسلیم کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ
اپاکستان آسیہ اندرابی کیخلاف بھارتی چارج شیٹ کی مذمت کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
Nov 18, 2018