مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)سعودی عرب کی حکومت نے فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کے حج اور عمرہ پر کڑی شرائط عاید کی ہیں۔ دوسری جانب اردنی پارلیمنٹ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے امور کی ذمہ دار کمیٹی کے سربراہ یحییٰ السعود نے سعودی عرب کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے اقدام سے 4 ملین فلسطینی حج اور عمرہ کی سعادت سے محروم ہوگئے ۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی حج وعمرہ وزات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ 1948 کے فلسطینیوں کو حج اور عمرے کی صرف اس شرط پر اجازت دے گا کہ ان کے پاس اردن کا عارضی پاسپورٹ کے بجائے مستقل پاسپورٹ ہوگا۔ عارضی پاسپورٹس کے حاملین کو حج اور عمرہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے 48 کے علاقوں میں فلسطینی حج وعمرہ کمیٹی کے ایک وفد نے عمرے کی درخواست کی ۔