بیجنگ (اے پی پی) چین نے سٹیلتھ طیارے دیکھنے کے لیے کوانٹم راڈار بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔سٹیلتھ بمبار طیاروں کا بیرونی ڈھانچہ کچھ اس طرح سے بنایا جاتا ہے کہ وہ یا تو ریڈار کی امواج کو جذب کرلیتا ہے یا پھر انہیں کچھ اس طرح دوسرے زاویوں پر منتشر کرتا ہے کہ وہ دوبارہ ریڈار تک پہنچ کر اس کی خبر نہیں دے پاتیں۔ اس کیلئے پورے طیارے کی بیرونی ڈیزائننگ، بازوئوں کی خمیدگی اور دیگر بیرونی اشکال کو خاص زاویوں پر موڑا جاتا ہے۔